تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم اپریل سے سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت
5.97 روپے (دہلی میں) بڑھا دی ہے جبکہ بغیر سبسڈی والا سلنڈر 14.50 روپے
سستا کیا گیا ہے۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن
لمیٹڈ (آئی او
سی ایل) کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں رسوئی گیس کی سبسڈی والا
گھریلو سلنڈر اب 434.93 روپے کی بجائے 440.90 روپے کا ملے گا۔بغیر سبسڈی والا سلنڈر 14.50 روپے سستا کیا گیا ہے اور اب یہ 737.50 روپے کی بجائے 723 روپے کا ملے گا۔